ہمیں azure سروسزکو استعمال کرنے کے لیے azureسبسکرپشن کی ضرورت ہوتی ہے azure سبسکرپشن سے مراد ہم اس طرح سے لے سکتے ہیں جیسا کہ ہم اپنے موبائل نیٹ ورک میں فون کالز کرنے کے لیے فون کال پیکج کو سبسکرائب کرتے ہیں اسی طرح ہمیں Azure کی سروسز کو استعمال کرنے کے لیے azure سبسکرپشن کی ضرورت پیش آتی ہے مثال کے طور پر ایک کمپنی اپنے بزنس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایکazure اکاؤنٹ کا استعمال کر رہی ہے تو اسے مختلف سبسکرپشنز کی ضرورت پیش آئے گی جیسا کہ اسے ڈویلپمنٹ ، مارکیٹنگ ، سپلیمنٹ کے لئے سبسکرپشنز کو حاصل کرنا ہوگا سبسکرپشن حاصل کرنے کے بعد ہم حاصل کردہ سبسکرپشن کے مطابق azure سروسز کا استعمال کر سکتے ہیں جیسا کہ ڈویلپمنٹ کی سبسکرپشن کو حاصل کرنے کے بعد ہم ڈویلپمنٹ کے ریسورسزکااستعمال کر سکتے ہیںاور اس کے علاوہ ازور سروسز کس طرح سے کام کر رہی ہیں ان کو سیکھنے کے لیے ہم سینڈ بوکس کا استعمال کر سکتے ہیں جس میں ہم عارضی طور پر سبسکرپشنز کو حاصل کر سکتے ہیں
مائیکروسافٹ Azure سبسکرپشن
طاہرہ نواز
جولائی 08, 2022
0 تبصرے