آج کی یہ تحریر میں اپنی ایک شرارتی بلکہ انتہائی شرارتی دوست کے نام کرنا چاہو گی یونیورسٹی میں گزرنے والے چھ ماہ کے عرصے میں کلاس میں میری زیادہ کسی سے بھی دوستی نہ تھی لیکن البتہ میرے کالج کی ایک دوست میمونہ🥰 میرے ساتھ تھی اور تین ماہ گزر جانے کے بعد پھر ایک شخصیت نے اپنے بھاری ہاتھوں سے ہمارے درمیان انٹری کی بھاری ہاتھ مطلب کے 🤣کبھی میمونہ کو مومنہ سے تھپراور مکے پڑتے تو کبھی مجھے اور ماشاءاللہ سے اتنے کرارے کے کیا ہی کہنے جس کا مزہ ہم اگلے تین چار دن آرام سے لیتے تھے لیکن نہ جانے کیوں اتنے کرارے مکے  کھانے کے بعد بھی ہماری لڑائی کی بجائے ہماری دوستی میں اور اضافہ ہوتا چلا گیا کیونکہ آہستہ آہستہ ہمیں ان کی عادت ہو گئی اور جب مومنہ یونیورسٹی نہیں آتی تھی تو ہمیں اداسی محسوس ہونا شروع ہوجا تی تھی   اور مائیکروسافٹ azure پر میں کافی کام کر چکی تھی تو مومنہ مجھے ہر وقت ازوری ازوری کہ کر پکارتی تھی  ہم تینوں کی نوک جھونک میں مجھے تنگ کرنا تو مومنہ نے کم کر دیا لیکن بلی اور چوہے کا کھیل ابھی باقی تھا  مومنہ اور میمونہ جن کے ناموں سے پہلے ہی پوری کلاس کنفیوز تھی اب ان دونوں نے مجھے بھی کنفیوز کر دیا تھا کیونکہ پہلے تو صرف ہمارے ٹیچر میمونہ کو مومنہ اور مومنہ کو میمونہ کہ کر پکارتے تھے لیکن ان دنوں میری بھی حالت کچھ ایسی ہی کر دی تھی جس کی وجہ سے میمونہ تو گہرے صدمے میں آنا شروع ہو گئی تھی اور پھر جب بھی یہ دونوں ساتھ بیٹھتی تو بس دونوں کی مزے کی لڑائی شروع اس سے پہلے کبھی کلاس میں ہماری آواز نہیں گونجتی تھی لیکن یہ مومنہ اور مومنہ کی باتوں کی کرم نوازی تھی کہ کلاس میں سب سے آخری سیٹ پر  بیٹھے اپنی ہنسی کو کنٹرول کرنا بہت ہی مشکل ترین کام محسوس ہوتا تھا  بلکہ ہنسی کو کنٹرول کیا کرنا ہنس ہنس کے پیٹ میں درد ہو جاتا تھا اور لیکچر کے دوران ماسک پہن کر بس اساتذہ کرام سے  چھپنے کی کوشش ہوتی تھی 🤣 اور جب کبھی میں ان دونوں (میمونہ اور مومنہ)کے درمیان بیٹھ جاتی تھی تو ایک طرف میمونہ اور دوسری طرف مومنہ پھر کیا تھا دونوں کی مزاح سے بھرپور لڑائی اور درمیان میں میں بچاری😑 دونوں کی نوک جھونک میں کبھی ادھر تو کبھی ادھر دونوں کا بس چلتا تو مجھے آدھا آدھا کاٹ کے بانٹ لیتی 🤣 لیکن اس  سب کے باوجود ہم تینوں کی بہت مثالی دوستی ہو چکی تھی کہ سب خیران ہوتے تھے اور ایک دوسرے کو تنگ کرتے کب وقت گزر گیا پتا ہی نہیں چلا😔 اور آج ان دونوں کو یاد کرتے ہوئے میرا دل بہت اداس ہو رہا ہے لیکن خوشی بھی کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اتنی اچھی دوستوں سے نوازا ۔۔اور آخر میں میں یہ کہنا چاہوں گی ایک دوسرے کے لیے ایک  ہلکی سی مسکراہٹ کا باعث بننا دوسرے کی پوری زندگی میں سکون کا باعث بن سکتا ہے اور میری مسکراہٹ کا باعث مومنہ بنی کیونکہ کلاس میں کبھی کسی سے زیادہ بات نا کی تھی اور اسی چپ میں نہ جانے کیوں ٹینشن اور ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی اور مومنہ آج میں تم سے یہ کہنا چاہوں گی مجھے اس چپ سے نکالنے اور میری مسکراہٹ کی وجہ بننے میں  تمھارا بھی بہت کردار ہے اور میری دعا ہے اللہ تعالیٰ تمھیں ہزاروں خوشیوں سے نوازے اور کبھی کوئی دکھ تمھارے پاس نہ آئے آمین ۔۔۔۔ جاتے جاتے یاد آیا میری موٹی چھوٹی کیوٹ سی دوست(میمونہ) اب دوبارہ سے دونوں لڑنا نہ شروع کر دینا اور جیلس تو بلکل نہیں ہونا ۔۔۔۔ میری دعا ہے کہ ہم تینوں کی دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے اور اس دوستی کو کسی کی نظر نہ لگے اور ہم یونہی ہنستے مسکراتے رہیں آمین..!♥♥♥