آج میں جس موضوع پر بات کرنا چاہتی ہوں وہ ہے نیٹ ورکنگ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ سب سے پہلے میں اپنی بات کا آغاز اس سے کرنا چاہو گی کے نیٹ ورکنگ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کو سیکھنے کا آغاز میں نے کس طرح سے کیا


اس کو سیکھنے سے پہلے مجھے نیٹ ورکنگ اورکلاؤڈ کمپیوٹنگ سے کوئی خاص لگاؤ نہ تھا پھرایک دن میں نے فیس بک پرNavttc coursesکےبارے میں پڑھا اور یہ کورسزپاکستان کی ایک بہت اچھی یونیورسٹی یو۔ای۔ٹی میں کروائے جا رہے تھے جہاں پڑھنے کا مجھے بہت شوق تھا یہ دیکھنا تھا کے میں نے فوراً اپنی ایک دوست کو بتایا اور ہم نے ایڈمیشن فارم جمع کروا دیے لیکن میں نے فارم گیم ڈویلپمنٹ کے کورس کے لیے جمع کروایا اورمیری دوست نے نیٹ ورکنگ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں جمع کروایا لیکن میں نے اپنے فارم میں دوسرے آپشن کے طورپرنیٹ ورکنگ اورکلاؤڈ کمپیوٹنگ کا انتخاب کیا بس مجھے یہ شوق تھا کے میں کمپیوٹر کی کسی نا کسی ایک میدان میں مکمل عبور حاصل کرو پھر دونوں کورسزکے لئے میں نے انٹرویو دیا اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے دونوں میں کامیابی حاصل ہوئی لیکن نیٹ ورکنگ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے کورس کی میرٹ لسٹ میں میرا نام پہلےآچکا تھا اوراس کورس میں میری ایک دوست بھی میرے ساتھ تھی کوئی خاص لگاؤ نہ ہونے کے باوجود بھی میرا نیٹ ورکنگ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ سیکھنے کا آغاز ہو چکا تھا.

جیسے جیسے میں نے کلاسس لینا شروع کی تو مجھے اس بات کا اندازہ ہوا کے کمپیوٹر کی دنیا میں کام کرنےکے لیے نیٹ ورکنگ کو سیکھنا بہت ضروری ہے اس سفر کو مکمل کرنے کے لیے مجھے بہت ہی بہترین اساتذہ کی رہنمائی میں پڑھنے کا موقع ملا جن کی زیر نگرانی مجھے بے شمار چیزوں کے بارے میں سیکھنے کا موقع ملا  اپنے نیٹ ورکنگ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے سفر کے آغاز کے بارے میں میں اس لیے بتانا چاہتی تھی کیونکہ بہت سے لوگ نیٹ ورکنگ سیکھنےکوترجیح نہیں دیتے لیکن درحقیقت جب تک کمپیوٹر کے نیٹ ورک کو نہیں سمجھیں گے تب تک ہم ٹھیک طریقےسے کمپیوٹرکی کسی فیلڈ میں مکمل عبورحاصل نہیں کرسکتے